کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سردار اختر مینگل کو پارٹی رہنماﺅں نے وطن واپسی کا مشور دےدیا‘ فروری کے آخر میں واپسی متوقع ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سینئر رہنماﺅں نے سردار اختر مینگل کو وطن واپسی کا عندیہ دے دیا جسکے بعد سردار اختر مینگل نے چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بی این پی کے رہنما اختر واہنگو کے مطابق اختر مینگل فروری کے آخر ی ہفتے میں کوئٹہ آئینگے جہاں وہ اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز جلسہ عام سے خطاب کرکے شروع کریں گے۔