پاکستان بھارت سیاچین مذاکرات اپریل میں ہونگے


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاچین کے مسئلے پر مذاکرات اپریل میں نئی دہلی میں ہونگے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستانی وقد کی سربراہی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین کریں گے۔ بھارت نے مذاکرات کی حتمی تاریخ کے لئے پاکستان سے رابطہ کر لیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے دو مختلف تاریخوں کی تجویز دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن