علماء کےعلاوہ کراچی کےعام شہری بھی دہشتگردوں کا نشانہ بنتے رہے، شہر میں تشدد کے مختلف واقعات میں مزید چودہ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

کراچی میں تین علماء کے قتل کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی بدستور دہشتگردوں کا نشانہ بنتے رہے۔ سائیٹ میٹرول اور بھینس کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ لیاری کے علاقے کلا کوٹ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ادھرسرجانی ٹاؤن میں ناردرن بائی پاس کے قریب دہشتگردوں نے دو افراد کی جان لے لی جبکہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے قائم خانی سے تین افراد کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن سے اغواء کیا گیا تھا۔دوسری جانب اولڈ سٹی ایریا کے علاقے ٹمبر مارکیٹ کے قریب سے بھی ایک لاش ملی جبکہ لانڈھی میں حبیب گراؤنڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص دم توڑ گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور کاروباری ادارے بند ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن