پنجاب ہاؤس لاہورمیں پارٹی کی سینٹرل پنجاب کی تنظیم کے اعلان کے موقع پر ٹیلیفونک خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سندھ میں صوبائی حکومت امن قائم نہیں کرپارہی جس کے باعث عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قیام امن اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے سندھ حکومت اپنی صلاحتیں بروئے کار لائے اور اگر اسے کسی ایجنسی سے تعاون نہیں مل رہا تو وہ بہادروں کی طرح قوم کواعتماد میں لے۔ الطاف حسین نے کہا کہ اس وقت بظاہر پاکستان کے عوام آزاد ہیں لیکن حقیقت میں چند خاندانوں نے پوری قوم کو غلام بنا رکھا ہے۔ لوگ مہنگائی اور بے روز گاری سے تنگ آچکے ہیں۔ متحدہ جب بھی پنجاب میں آئی، کراچی میں دہشت گردی کرواکر توجہ ہٹا دی گئی لیکن اب کوئی ایم کیو ایم کو بہکا اور ڈرا نہیں سکتا،انقلاب کا عملی آغاز پنجاب سے ہی ہوگا۔
ایم کیو ایم قائد کا کہنا تھا کہ وہ ایسا انقلاب چاہتے ہیں جس کے ذریعے قوم پر مسلط خاندانوں کا خاتمہ ہوسکے۔ اگر یہ چھوٹی چھوٹی جاگیریں ختم نہ ہوئیں تو ملک ٹوٹ سکتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان بھی کیا