اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تجارتی پالیسی کے ذریعے علاقائی تجارت کو فروغ دینے،ریگولیٹری نظام میں بہتری اور بر آمدات میں اضافے کے لئے اقدمات تجویز کئے گئے ہیں۔بھارت کو ایم ایف این کا درجہ دینے کی کابینہ نے منطوری دی ہے تاہم اس حوالے سے انڈسٹری کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے۔اس موقع پر سیکرٹری تجارت منیر قریشی کا کہنا تھا کہ برآمد کنندگان کی سہولت کے کےلئے پانچ ارب کے پورٹ فولیو کا ایگزم بینک قائم کیا جا رہا ہے جبکہ تین سالہ پالیسی کے دوران پہلے سال برآمدات کا ہدف ستائیس ارب ڈالر دوسرے سال اکتیس ارب اور تیسرے سال سینتیس ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے جو مجموعی طور پر پچانوے ارب ڈالر بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے درجے کے لئے مختلف امور کا جائزہ لیا جا رہا ہےجبکہ چمن اور طورخم بارڈر پر رکے کنٹینرز کے حوالے سے مسائل جلد حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تجارتی پالیسی کو ملکی مفاد میں بنایا گیا ہے،جو بھی منتخب حکومت آئے گی اسکو آگے لیکر چلے گی۔ وفاقی وزیرتجارت مخدوم امین فہیم
Jan 31, 2013 | 22:52