پشاور میں 2 افراد قتل، لنڈی کوتل مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 جاں بحق

Jan 31, 2014

پشاور / خیبر ایجنسی (نوائے وقت نیوز+ آئی این پی) اڑمہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقہ بازار ذخہ خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سے دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ دھماکہ ایک سکریپ گودام  میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق ہجرات اللہ اور ہدیت اللہ گودام میں سکریپ اکٹھا کرنے میں مصروف تھے اچانک مارٹر گولہ زور سے پھٹ گیا۔

مزیدخبریں