لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول2014 ءمیں ضلع کی سطح پر کھیلوں کے چوتھے مرحلے کے دوسرے روزبھی خاصی گہما گہمی دیکھنے میں آئی اور مجموعی طور پر 11920 کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میںحصہ لےا جن میں سے 9202 نے کامیابی حاصل کی۔ لاہور کے اقبال پارک سپورٹس کمپلےکس مےں کرکٹ ٹےپ بال کے اےونٹ مےں گلبرگ ٹاﺅن نے عزیز بھٹی ٹاﺅن اور شالیمار ٹاﺅن نے لاہور کینٹ کو شکست دی۔ رسہ کشی کے مقابلے میں یاسر علی کلب، اکبر کلب اور خالد کلب نے فتح اپنے نام کی۔ والی بال کا مقابلہ حسیب کلب، کامران کلب، شہزادہ علی کلب اور عمران کلب نے جیتا۔ باڈی بلڈنگ میں یاسین علی، خالد ، مرزا جاوید ، بابر علی اور یاسر خان مختلف وزن کی کلاس میں کامیاب رہے۔شطرنج کے مقابلے میں حامد علی نے متین علی کو مات دی۔ کراٹے میں حسنات ، بلاول اور کامران جبکہ تیکوانڈو کا مقابلہ آصف ، دانش اور دلاور کے نام رہا۔