پروفیسر یعقوب ہاشمی انتقال کر گئے نمازجنازہ بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی

Jan 31, 2014

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ریاست جموں و کشمیر کے معروف سکالر معتمر عالم اسلامی کے نائب صدراور حکومت آزادکشمیر کے سابق سیکرٹری اطلاعات و تعلیم‘ تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن‘ سابق صدر علی گڑھ بوائز ایسوسی ایشن اور سابق نائب صدر انجمن فیض الاسلام  پروفیسر حافظ محمد یعقوب ہاشمی 94 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد جمعرات کی رات یہاں انتقال کر گئے۔ ان کا جنازہ  مکان نمبر 5 سٹریٹ 7 لین 6 سیکٹر H ڈیفنس فیز 2 سے آج ساڑھے 12 بجے اٹھایا جائے گا۔ نمازجنازہ  ریس کورس قبرستان میں آج اڑھائی بجے بعد از نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ ان کے پسماندگان میں 3 بیٹے‘ 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ ان کی اہلیہ 7 سال پہلے انتقال کر گئی تھیں۔ آزادکشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان‘ وزیراعظم چودھری عبدالمجید‘ سابق وزرائے اعظم سردار محمد عبدالقیوم خان‘ سردار عتیق احمد خان‘ راجہ فاروق حیدر نے ان کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قومی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مزیدخبریں