ملکی حالات کے پیش نظر دھرنوں میں وقفہ آیا آئندہ پالیسی جلد سامنے لائینگے: شاہ محمود قریشی

Jan 31, 2015

کمالیہ (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر دھرنوں میں وقفہ آیا، آئندہ پالیسی جلد سامنے لائیں گے۔ تبدیلی چہروں سے نہیں ذہنوں سے آتی ہے۔ دوطرفہ تعلقات تمام کا حق ہے لیکن امریکہ اپنے مفادات کو ترجیح دیتا ہے۔ تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے جلد بہت بڑا ریلا آنے والا ہے۔

مزیدخبریں