کشمیرکمیٹی، مسلم لیگ ن کا یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ

لاہور (خصوصی  رپورٹر)  حکمران مسلم لیگ (ن)  5 فروری  کو لاہور سمیت ملک بھر میں یوم یکجہتی  کشمیر  بھرپور  طریقے سے منائے گی۔  مسلم لیگ (ن)  لاہور کے زیر اہتمام 5  فروری کو ایک بھرپور سیاسی شو کیا جائے گا جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی  کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) لاہور نے تیاریاں  شروع کر دی ہیں اور مسلم لیگ (ن)  لاہور کے صدر پرویز ملک کی صدارت  میں  مسلم لیگ (ن)  لاہورکے اجلاس میں لاہور کی یونین کونسلوں میں چیئرمین، وائس چیئرمین کے نامزد امیدواروں نے خصوصی  شرکت کی۔  اجلاس میں جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ  عمران نذیر نے 5  فروری کے سیاسی  شو کے حوالے سے بریفنگ دی۔  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر یونین کونسل سے جلوس ’’مرکزی  شو‘‘ میں شرکت کرینگے۔ مزید برآں  نوائے وقت رپورٹ کے مطابق  پارلیمنٹ  کی خصوصی کمیٹی برائے امور کشمیر میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ  5  فروری  کو یوم یکجہتی  کشمیر بھرپور طریقے  سے منایا جائے گا۔  مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کی جائے گی۔  پاکستان بھارت  مذاکراتی ایجنڈے  میں مسئلہ کشمیر لازمی قرار دیا جائے، امریکہ خطے میں عدم استحکام  کا باعث نہ بنے۔  امریکہ  کو پاکستان اور بھارت کے ساتھ برابری  کا تعلق رکھنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن