توانائی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح ہے‘ این جی پارک سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی ملے گی: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رکھنے اور ملک کی تیزرفتار ترقی کے لئے توانائی بحران کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ نوازشریف کی قیادت میں حکومت توانائی بحران کے جلد خاتمے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔ توانائی کی کمی کے مسئلے نے تعلیم، صحت، زراعت اور دیگر سماجی شعبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کی مخلصانہ کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی اور ملک کو توانائی کی قلت کے مسئلے سے نجات ملے گی۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں ایل این جی پارک کے قیام کی منصوبہ بندی کی ہے جس سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلانس میں توانائی کے مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت کوئلے، ہائیڈل، سولر، بائیوماس، بائیوگیس اور دیگر متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی سرفہرست ترجیحات میں شامل ہے۔ ایک اور اجلاس میں شہباز شریف نے کہا کہ تعلیم، صحت، امن عامہ اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ضروری اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں میسر آ سکیں۔ عوام کو خدمات کی بہترین فراہمی کیلئے چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام انتہائی ضروری ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت محکموں اور اداروں میں جزا اور سزا کا نظام متعارف کرا رہی ہے جس کا بنیادی مقصد اچھی کارکردگی دکھانے والے افسروں اور عملے کی حوصلہ افزائی جبکہ خراب کارکردگی دکھانے والے افسروں اور عملے کی بازپرس کرنا ہے۔ شہباز شریف نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...