ون ڈے سیریز : پاکستان‘ نیوزی لینڈ پہلے مقابلے میں آج مدمقابل ‘ دونوں کپتان کامیابی کیلئے پرعزم

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی جونیئر ٹیم سے 2 وارم اپ میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم آج ویلنگٹن میں کیویز سے ٹکرائے گی ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔قومی ٹیم رواں سال کی پہلی سیریز جیتنے کے لئے پرعزم دکھائی دیتی ہے ۔میچ سے ایک روز قبل مصباح الیون کی جانب سے میگا ایونٹ سے قبل کیویز کے خلاف دونوں میچز جیتنے کے لئے سخت پریکٹس کی گئی ۔ قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کو باو¿لنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور تیاری کرائی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ بھی پاکستان کو ہرا کر ورلڈ کپ میں فاتح کی حیثیت سے اترنا چاہتا ہے۔قومی ٹیم سکواڈ میں کپتان مصباح الحق، احمد شہزاد، محمد حفیظ، یونس خان، حارث سہیل، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، عمر اکمل، وہاب ریاض، محمد عرفان، بلاول بھٹی، سہیل خان، احسان عادل، صہیب مقصود اور یاسر شاہ شامل ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈم میکولم ٹیم کی قیادت کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں کوری اینڈریسن، ٹرینٹ بولڈ، گرینٹ ایلیٹ، مارٹن گبٹل، ٹام لیتھم، مچل میکلیگن، نیتھن میکولم، کائل ملز، ایڈم ملنے، لیوک رونچی، ٹم ساو¿تھی، روس ٹیلر، ڈینئل ویٹوری اور کین ولیمسن شامل ہیں۔ وارم اپ میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے بلیک کیپس سے دونوں میچز انتہائی اہم ہیں جن میں جیت کے بعد نہ صرف کھلاڑی ردھم میں واپس آ سکتے ہیں بلکہ مورال میں بھی اضافہ ہوگا۔آئی سی سی کی جانب سے سعید اجمل اور محمد حفیظ کی عدم دستیابی سے نیوزی لینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن کو فائدہ مل سکتا ہے اور قدرے کمزور باو¿لنگ لائن سے میزبان بلے بازوں کو رنز کے حصول میں آسانی ہو گی ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ 3 فروری کو مکلین پارک، نیپئر میں کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...