محمد عامر کو ٹیم کا حصہ بنانے کیلئے مختلف اداروں، کمپنیوں کے رابطے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی فاسٹ با¶لر محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد ملٹی نیشنل اور سرکاری اداروں نے نوجوان کھلاڑی کو اپنی ٹیم کی نمائندگی دینے کے لئے محمد عامر سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ محمد عامر کو مختلف مراعات پیکجز دیئے جا رہے ہیں تاہم نوجوان فاسٹ با¶لر نے ایسے کسی ادارے کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دینے سے معذرت کر لی تھی۔ لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن سمیت مختلف ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز نے محمد عامر کو اپنی ٹیم میں نمائندگی دینے کی پیشکش کی ہے۔ کراچی کی دو ملٹی نیشنل کمپنیز کی جانب سے بھی فاسٹ با¶لر کے ساتھ رابطے کئے جا رہے ہیں۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے سنٹرل کرکٹ کلب ماڈل ٹاﺅن مےں شامل ہونے کا فےصلہ کرلےا ۔ محمد عامر ڈومےسٹک کر کٹ کھےلنے کےلئے نےٹ پرےکٹس کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...