لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پریذیڈنٹ گولڈ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیشنل بنک نے خان ریسرچ لیبارٹریز کو 48 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل مقابلہ کل نیشنل بنک اور سٹیٹ بنک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرا سیمی فائنل نیشنل بنک اور کے آر ایل ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ نیشنل بنک نے پانچ وکٹوں پر 340 رنز بنائے۔ کامران اکمل کی 90 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی۔فواد عالم نے 68 اور سمیع اسلم نے 59 رنز سکور کیے۔ کے آر ایل ٹیم 292 کے سکور پر آ¶ٹ ہو گئی۔ امام الحق نے 89 رنز بنائے۔ ضیاءالحق نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ مجموعی طور پر فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے علاوہ کھلاڑیوں میں 17 لاکھ روپے کے کیش انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ فاتح ٹیم کو 10 لاکھ روپے اور گولڈ کپ جبکہ رنر اپ ٹیم کو 5 لاکھ روپے اور گولڈ کپ انعام میں دیا جائے گا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو پچاس ہزار روپے فی کس ملیں گے۔