لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے درخواست کی سماعت کی۔۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ لوکل کمیشن نے این اے 122کا آڈٹ درست طریقے سے نہیں کیا اور نہ ہی دھاندلی سے متعلق حقائق واضح کیے، لہذا دوبارہ انکوائری کاحکم دیاجائےاس موقع پرسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کے وکیل نے بتایا کہ الزامات بے بنیاد ہیں ،شکست کے خوف سےعمران خان غلام حسین اعوان پر اعتراضات اٹھا رہے ہیں،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ سات فروری کو بیان قلمبند کرنے کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی طلب کرلیا گیا ہے