کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی رہی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس مجموعی طور پر چار سو سترہ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ چونتیس ہزار چار سو چوالیس کی سطح پر بند ہوا

کاروباری ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک ایکس چینج میں غیرمعمولی تیزی رہی ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس چار سو سترہ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ چونتیس ہزار چار سو چوالیس کی سطح پر بند ہوا یومیہ سرمایہ کاری حجم میں اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا سرمایہ کاری کی یومیہ اوسط سات ارب نواسی کروڑ اسی لاکھ روپے رہی جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے مقابلے میں حصص کی یومیہ خرید و فروخت میں ایک اعشاریہ دو فیصد کمی ہوئی  حصص کی یومیہ خرید و فروخت انتیس کروڑ چوراسی لاکھ نوے ہزار رہی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران کے الیکٹرک، ٹی آر جی ، میپل لیف سیمنٹ ، ڈی جی خان سیمنٹ، فوجی فرٹیلائزر کے حصص میں تیزی رہی ،دوسری جانب دنیا بھر کی اسٹاک ایکس چینجز میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان رہا۔۔

ای پیپر دی نیشن