وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہمیں ہر حال میں جیتنی ہےیہ ہماری بقاکےلیے ضروری ہے

Jan 31, 2015 | 15:31

لاہور میں بیدیاں روڈ پرایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ شکارپورواقعے نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ۔دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اور اداروں نے متفقہ فیصلہ دیا ہے,دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔یہ جنگ ہرپاکستانی کی جنگ ہے۔ملک بھرسے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ آج کی تقریب انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے دستے کے نام ہے۔۔فورس کے ہاتھوں کوئی مجرم نہیں بچنا چاہیے۔ ۔ہمارے پچھلے دورمیں ایسے مسائل نہیں تھے جیسے آج ہیں۔دہشت گردی کا خاتمہ اپنے لیے چیلنج سمجھتے ہیں۔کاش دہشتگردی کے خاتمے کیلیے کوششیں پہلے سے شروع کی جاتیں،جب قوم متحد ہو توکسی چیلنج سے نمٹنا مشکل نہیںاس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس میں بھرتیاں 100فیصد میرٹ پرہوئیں،جس میں ماسٹرز اورایم فل کے جوان بھی شامل ہیں،،،انہوں نے کہا کہ   دہشتگردی اورانتہاپسندی کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ،، دہشت گردوں کیلئے پیغام ہے کہ ان کا آخری وقت آگیا
ان کا کہناتھا کہ صوبے میں وال چاکنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہی

مزیدخبریں