مرزا آصف بیگ کی قیادت میں انڈس واٹرکیمشن کا وفد بھارت سے دریائے جہلم اور چناب پر بننے والے ڈیموں کے حوالے سے مذاکرات کرے گا ، ذرائع کے مطابق اگر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو پاکستان عالمی عدالت میں جانے کافیصلہ بھی کر سکتا ہے ،پہلے ہی مذاکرات میں بہت وقت ضائع ہو چکا ہے اگر بھارت نے لچک نہ دکھائی تو مذاکرات جاری رکھنا بے فائدہ ہے