ڈی سی او لاہور نیشنل سکواش کپ، دانش اطلس، فرحان محبوب فائنل میں پہنچ گئے

لاہور (نمائندہ سپورٹس) ڈی سی او لاہورنیشنل کپ 2016ء کا مین بوائز فائنل آج دانش اطلس اور فرحان محبوب جبکہ گرلز کا فائنل مدینہ ظفر اور رفعت خان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ گرلز کے پہلے سیمی فائنل میں رفعت خان نے روشنا محبوب کو 4-11, 11-9, 11-6, 11-4 سے،دوسرے سیمی فائنل میں مدینہ ظفر نے صائمہ شوکت کو 11-4, 11-9,11-9 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ بوائز مقابلوں میں دانش اطلس اور شیخ ثاقب کے درمیان دلچسپ میچ ہوا۔ ایک وقت پر شیخ ثاقب کو دفاعی چیمپئن پر برتری بھی حاصل تھی مگر دانش اطلس نے اپنے تجربے کی بنا پر اپنے مدمقابل کو 11-9, 10-12, 11-8, 11-5 سے پچھاڑ کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ دوسرے سیمی فائنل یکطرفہ رہا جس میں فرحان محبوب کا مقابلہ اپنے چھوٹے بھائی وقار محبوب کے ساتھ تھا۔ فرحان محبوب نے سیمی فائنل 11-4, 11-3, 11-5 سے جیتا۔ تیسرے دن کے مہمان خصوصی ڈی او سپورٹس ندیم قیصر تھے۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے وائس پریذیڈنٹ ایڈمن رانا طارق، ڈسٹرکٹ لاہور سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری مامون رشید ، ڈی ایس او لاہور تنویر عباس بھی موجود تھے۔ آج پہلے گرلز کا فائنل کھیلا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...