کوئلے کی ترسیل کیلئے ریلوے اور 2کمپنیوں میں مفاہمی یادداشت پر دستخط

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر مختلف اشیاء کی ترسیل کر رہا ہے جس میں کوئلہ ایک اہم جزو ہے جس سے نہ صرف ریلوے کی خاطر خواہ آمدن ہوتی ہے بلکہ بیشتر لوگوں کا روز گار بھی اس سے وابستہ ہو جاتا ہے یہ بات وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں دو مختلف پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی یا دداشت کی دستخطی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی پہلی مفاہمتی یادداشت پاکستان ریلویز اور اعوان ٹریڈنگ کمپنی کے مابین ہوئی جہاں ریلوے کی جانب سے چیف مارکیٹنگ منیجر عبدالحمید رازی اور اعوان ٹریڈنگ کمپنی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ بریگیڈیئر (ر) محمد اعظم نے دستخط کئے کمپنی کراچی پورٹ ایریا بن قاسم ریلوے اسٹیشن اور پورٹ قاسم سے ماہانہ بیس ہزار ٹن کوئلہ چیچو کی ملیاں ،شاہدرہ باغ، فیل آباد ریلوے اسٹیشن تک ترسیل کرے گی جس کے لئے کمپنی 25کروڑ روپے ایف ڈی اے کی مد میں 6ماہ کے لئے پاکستان ریلویز کو جمع کروائے گی ایک دوسرے مفاہمتی یادداشت ریلویز اور چشتیاں لاجسٹک کے مابین طے پائی جس کے تحت کمپنی کراچی پورٹ بن قاسم ریلوے اسٹیشن اور پورٹ قاسم سے ماہانہ7500ٹن کوئلہ چیچوں کی ملیاں ،کھیوڑا، پنڈ دادنخان اور فیصل آباد ریلوے اسٹیشنوں تک ترسیل کرے گی مفاہمتی یاداشت پر پاکستان ریلوزی کی جانب سے چیف مارکیٹنگ منیجر عبدالحمید رازی اور چشتیاں لاجسٹک کے پروپرائٹر عبداللطیف نے دستخط کئے اس معاہدے کے مطابق یہ کمپنی ایف ڈی اے کی مد میں15کروڑ روپے 10ماہ کیلئے جمع کرائے گی۔

ای پیپر دی نیشن