فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کو تنقید کرنے کی بیماری ہے وہ فیصل آباد آئیں تو ان کا مفت علاج کریں گے۔ صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ اپوزیشن ہمیشہ حکومت پر تنقید کرتی ہے تاہم عمران خان تو بہت آگے نکل گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں۔ علاوہ ازیں محکمہ سپورٹس سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیراہتمام خون کے عطیات دینے سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے سائیکل ریلی منعقد ہوئی جس کی قیادت وزیر مملکت پانی وبجلی چودھری عابد شیرعلی اورڈی سی اونورالامین مینگل نے کی۔