ملتان (این این آئی) سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد کو کچل ڈالا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ورثاء نے پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر تھانہ سیتل ماڑی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مشتعل مظاہرین نے بس کے شیشے بھی توڑ دئیے۔