لگتا ہے حکومتی وزراء کے پاس خورشید شاہ کیخلاف بیان بازی کے سوا کوئی کام نہیں: یوسف اعوان

Jan 31, 2016

لاہور(خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں کی بجائے‘ ملک کی حالت کو بہتر کرنے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے تناظر میں کمی سمیت دیگر امور چھوڑ کر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے خلاف بیان بازی کرنے میں مصروف ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے وفاقی حکومت کے پاس اس کام کے علاوہ کوئی اور ایشو ہی نہیں ہے۔

مزیدخبریں