عطاء الحق قاسمی کا انتظار حسین کی بیماری پر اظہار تشویش، گلدستہ بھجوایا

لاہور (کلچرل رپورٹر) ممتاز افسانہ نگار، ناول نگا ر اور کالم نویس انتظار حسین کی بیماری پر چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نے تشویش کا اظہار کیاہے اور انہوں نے انتظارحسین کوگلدستہ بھجوایاہے۔ جی ایم بشارت خان نے چیئرمین کی طر ف سے انہیںگلدستہ پیش کیا اور ان کی عیادت کی۔ عطاالحق قاسمی کا کہنا تھا کہ انتظار حسین بر صغیر کے ممتاز، منفرد لکھاری اور پاکستان کی پہچان ہیں۔ ادبی حلقوں میں انتظارحسین کی خدمات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اردو ادب سے دلچسپی رکھنے والے ان کے پرستاران کیلئے دعائے صحت کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...