ہنگو (نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وراستہ میں بم کی افواہ پر بھگدڑ مچ گئی، طالبات کی چیخ وپکار۔ والدین اور گائوںکے لوگ منٹوں میں سکول پہنچ گئے۔ ناظمین، ڈی ای او فی میل فرزانہ سردار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ گورنمنٹ گرلزہائی سکول وراستہ میں اچانک بم کی موجودگی کی افواہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ سکول کے اندر موجود طالبات نے کلاسوں سے نکل کر چیخ و پکار شروع کی۔ جس پر علاقے کے لوگ ، طالبات کے والدین منٹوں میں سکول پہنچ گئے جبکہ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری ، ناظمین اور ڈی ای او فی میل فرزانہ سردار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ جس کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے پورے سکول کی تلاشی لیکر کلیئر کر دیا۔
ہنگو: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں بم کی افواہ، بھگدڑ
Jan 31, 2016