وزارت پٹرولیم‘ ذیلی اداروں کے 4ہزار عارضی ملازم مستقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے وزارت پٹرولیم اور اس کے ذیلی اداروں کے 4 ہزار عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، عارضی ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، مستقل ہونے والے ملازمین کی کارکردگی، تعلیم اور تجربے کو مدنظر رکھا جائے گا۔ وزارت پٹرولیم کی رپورٹ کے مطابق عارضی ملازمین کو مستقل کرنے سے ملازمین کارکردگی میں تیزی آئے گی۔ اس لیے ملک بھر میں 4000 کے قریب عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا شیڈول بنایا جا رہا ہے جبکہ جن علاقوں سے پٹرولیم کی پیداوار ہو رہی ہے ان علاقوں کے مقامی افراد کو ملازمت میں ترجیح دی جا رہی ہے۔ خیبر پی کے کے 3اضلاع کوہاٹ، ہنگو اورکرک میں پٹرولیم کمپنیوں کے 529 ملازمین میں سے 364 ورک چارج مقامی افراد ہیں، دور درازعلاقے جہاں گیس کی پائپ لائن بچھانا بہت مشکل کام ہے ان علاقوں میں ایل پی جی کے نئے پلانٹ لگائے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان اور خیبر پی کے کے علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...