ممبئی (بی بی سی) مودی سرکار اعلیٰ شہری اعزاز پدم بھوشن دینے میں بھی انتہا پسندی سے باز نہ آئی۔ عامر خان اور شاہ رخ خان کے خلاف بیان دینے والوں کو اعزاز سے نواز دیا۔ اداکار قادر خان نے کہا ہے کہ پدما بھوشن دینے میں بھی بی جے پی حکومت نے انتہا پسندانہ رویہ اپنایا جو عامر اور شاہ رخ کے خلاف بولا ان سب کو ایوارڈ تھمایا۔ اس بار جن لوگوں کو پدم بھوشن اعزاز دیا گیا اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اچھا ہوا انہیں یہ اعزاز نہیں ملا۔ انوپم کھیر، مدھر بھنڈارکر اور مالنی اوستھی پدما بھوشن لینے والے ان سب فنکاروں نے عامر اور شاہ رخ کی عدم رواداری کی بات پر حکومت کی حمایت میں ریلی نکالی تھی اور مودی سرکار کی تعریفوں کے پل باندھ دیے تھے۔