نئی دہلی (سپورٹس رپورٹر) بھارت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)پر غلط بیانی کا الزام عائد کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگنے تک بھارت پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلے گا۔ہاکی انڈیا کی ویب سائٹ کے مطابق اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہاکی انڈیا کے ترجمان ڈاکٹر آر پی سنگھ نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک بار پھر 2014 کے ایف آئی ایچ چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے بعد پیش آنے والے واقعے کو بہانے کے طور پر استعمال کیا اور جونیئر ورلڈ کپ 2016 میں پاکستان ٹیم کی عدم شرکت کے پیچھے اپنی نااہلی کو بھارت پر الزام تراشی کرکے چھپانے کی کوشش کی۔ ہاکی انڈیا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک پاکستان 2014 چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کے غیر مہذب اور غیر پیشہ وارانہ رویے اور ہاکی انڈیا کے خلاف میڈیا میں آکر مسلسل جھوٹ بولنے پر تحریری و غیر مشروط معافی نامہ جمع نہیں کراتا بھارت پاکستان سے کوئی بھی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد نے ردعمل میں کہا کہ پاکستان بھارت کے ہاکی ترجمان کے بیان کا جائزہ لے رہا ہے جلد لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔ دوسری جانب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بھارت میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے کا معاملہ آئی او سی اور انٹرنیشنل فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ بیلٹ ریسلنگ کے قومی اور بین الاقوامی ایونٹس کرانے کی ذمہ دار پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ہوگی۔ کسی بھی بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے حوالے سے فیڈریشن، ایسوسی ایشن، سروسز اور ڈیپارٹمنٹس اپنی ٹیموں کی یہ فیصلے گذشتہ روز پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے 2017ء کے پہلے جنرل کونسل اجلاس میں کیے گئے جس کی صدارت پی او اے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے کی۔ اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری نے قومی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کو جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ویزے جاری نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ جو ملک بھی کسی بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے لیے کسی ملک کے کھلاڑیوں یا ٹیم کو ویزے جاری نہ کرئے تو آئی او سی اس ملک پر پانچ سال تک بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کرنے پر پابندی عائد کرئے۔
چیمپئنز ٹرافی میں شکست پر شاہینوں کے جشن کا زخم، بھارت کا پاکستان کے ساتھ ہاکی سیریز کھیلنے سے انکار، تحریری معافی کا مطالبہ
Jan 31, 2017