لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب کے وائس چیئرمین حنیف عباسی نے کہا ہے کہ لاہور میں 23نئے سپورٹس گراؤنڈ ز کی تعمیر جلد مکمل ہوجائے گی اور اسی سال ان گراؤنڈز میں سپورٹس کے ایونٹس ہوں گے،ان گراؤنڈز میں کرکٹ، ہاکی ،فٹ بال،والی بال ،کبڈی ،روایتی کشتی اور دیگر گیمز ہو سکیں گی، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقاراحمد گھمن نے کہا ہے کہ یہ گراؤنڈز پوش ایریاز کو چھوڑ کرلاہور کے مضافات میںبنائے جارہے ہیں تاکہ عوام بلاامتیاز سپورٹس کی سرگرمیوں میں حصہ لیں ان خیالات کا اظہار لاہور ڈویژن کے نئے سپورٹس گراؤنڈز کی تعمیر کے بارے میں اجلاس کے موقع پر کیا اس موقع پر وائس چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب نے کہا ہے کہ 23گراؤنڈز کی تعمیر سے لاہور میں سپورٹس کو فروغ حاصل ہوگااور سپورٹس کی سرگرمیاں پروان چڑھیں گی ،سپورٹس ہر شہری کا حق ہے۔