نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں ناقص امپائرنگ کو شکست کی وجہ قرار دیدیا، ان کا کہنا تھا کہ جوئے روٹ کو آخری اوور کی پہلی بال پر ایل بی ڈبلیو دینے کا فیصلہ درست نہیں تھا۔ غلط فیصلے کی وجہ سے میچ مخالف ٹیم کے حق میں چلا گیا۔ مورگن نے کہا کہ انہوں نے میچ ریفری اینڈ ی پیکروفٹ کو موقف سے آگاہ کر دیا، یاد رہے دوسرے ٹی ٹونٹی میں انگلش ٹیم بھارت کے خلاف آخری اوور میں 8 رنز بنا سکی اور اسے میچ میں 5 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔