لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان وویمن فٹ بال ٹیم کی دو کھلاڑیوں کا دبئی کیرو زونیری کلب سے معاہدہ ہو گیا ہے،دونوں کھلاڑی دو روز میں کلب کی نمائندگی کریں گی۔ قومی وویمن ٹیم کی گول کیپر ماہ پارہ شاہد اور مڈ فیلڈر زولفیا نذیر یکم فروری سے شروع ہونے والی آئی ایف اے لیڈیز لیگ میں روسونیری کلب کی نمائندگی کریں گی،یہ پہلا موقع ہو گا جب پاکستان کی ویمن فٹبالر دبئی میں کسی کلب لیگ کا حصہ بنیں گی ۔میڈیا سے گفتگو میں ماہ پارہ اور زولفیا کا کہنا تھا کہ ملک میں تو فٹ بال کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں، یہ لیگ ان کے پاس اپنے کھیل میں نکھار لانے کا اچھا موقع ہے۔
قومی فٹبال ٹیم کی 2کھلاڑیوں کا دبئی کے کلب سے معاہدہ
Jan 31, 2017