50 سال کی عمر تک ٹی 20 کھیلنا، ٹیسٹ کرکٹ میں 400 رنز بنانا چاہتا ہوں: کرس گیل

Jan 31, 2017

کنگسٹن (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل نے 50سال کی عمر تک ٹی 20 کرکٹ کھیلنے اور 2018ء میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کرس گیل کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ایک روز ان کی 9 ماہ کی بیٹی کریسالینا خود میدان میں آ کر انہیں کھیلتا ہوا دیکھے اور یہی وجہ ہے کہ وہ 50 سال کی عمر تک ٹی 20 کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا ارادہ بھی ہے کیونکہ وہ 2 مرتبہ ٹرپل سنچری بنا چکے ہیں اور اب ٹیسٹ فارمیٹ میں 400 رنز بنانا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں