قومی جونیئر سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ہانگ کانگ چلی گئی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) 5 رکنی قومی ٹیم 18ویں ایشین جونیئر سکواش چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے پیر کی علی الصبح اسلام آباد سے ہانگ کانگ کیلئے روانہ ہوگئی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے قومی ٹیم کو رخصت کیا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق چیمپیئن شپ یکم فروری سے 5 فروری تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی جس میں4 کھلاڑی اور ایک آفیشل جائیں گے۔ کھلاڑیوں میں مہران جاوید، منصور زمان، عباس زیب اور عبدالماک شامل ہیں جبکہ امجد خان بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری رہا اور انہیں کوچ نے جدید اور اعلی معیار کی تربیت دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے توقع رکھتے ہیں کہ قومی ٹیم ایشین جونیئر سکواش چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن