دبئی (سپورٹس ڈیسک)سابق پاکستانی بیٹسمین اعجاز احمد ، آل رانڈر عبدالرزاق اور دیگر انٹرنیشنل اسٹارز یو اے ای میں نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرینگے۔ان کی خدمات ماسٹرز چیمپئنز لیگ اکیڈمی کیلئے حاصل کی گئی ہیں جس کا گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بیٹسمین برائن لارا کی موجودگی میں دبئی کالج میں افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین ایم سی ایل ظفر شاہ نے بتایا کہ اعجاز احمد اور عبدالرزاق دبئی میں موجود ہیں۔