کراچی (سپورٹس رپورٹر) سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کے لئے کپتان نامزد کیا جائے وہ بہترین کپتان ہوسکتے ہیں۔ وہ جامعہ کراچی کے ماس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ میں طلبہ وطالبات سے خطاب کر رہے تھے۔ شاہدآفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد ایک جارحانہ کھلاڑی ہے وہ تینوں فارمیٹ میں کپتانی کیلئے آئیڈیل ثابت ہوگا۔ میں نے جتنی کرکٹ کھیلنی تھی کھیلی۔ اب کوئی خواہش نہیں‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ ایک اچھا ایونٹ ہے‘ تاہم اگر یہ ہمارے اپنے ہوم گرائونڈز پر ہوں تو کرکٹ کوزیادہ فائدہ ہوگا۔