چیپل ہیڈلی ٹرافی: آسٹریلیا کو 6 رنز سے شکست، پہلا ون ڈے نیوزی لینڈ کے نام

آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں 6رنز سے شکست دیکر3میچوں پر مشتمل چیپل ہیڈلی ٹرافی میں 1-0کی برتری حاصل کرلی،آسٹریلیا کی ٹیم 286رنز ہدف کے تعاقب میں 47اوورز میں280رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی،آسٹریلیا کی جانب سے سٹونز146رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،نیوزی لینڈ کی جانب سے سینٹنر نے 3،ٹرینٹ بولٹ،فیرگوسن نے 2,2جبکہ سائوتھی اور منرو نے 1,1وکٹ حاصل کی،دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے 2فروری کو کھیلا جائیگا۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر286رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بروم 73، نیشم48،کین ویلیمسن24رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے سٹونز نے تین،پیٹ کمنزنے دو،مچل اسٹارک،ہیزل ووڈ،فلکنر اور ہیڈ نے 1,1وکٹ حاصل کی۔ جواب میں کرلی،آسٹریلیا کی ٹیم 286رنز ہدف کے تعاقب میں 47اوورز میں280رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...