دمشق (رائٹرز/اے ایف پی) دمشق کے شمال مشرقی علاقے میں داعش کے بیس پر حملے میں 14 شامی فوجی مارے گئے۔ دومیر اڈے کو نشانہ بنایا۔ ادھر حکومتی ترجمان نے صدر بشارالاسد کی خرابی صحت کے حوالے سے افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا وہ بالکل تندرست اور صحت مند ہیں۔ دریں اثناء شامی وزیر خارجہ سید معلم نے شامی پناہ گزینوں کو بیرون ملک سے وطن واپسی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ امریکی پابندی پر تبصرہ کئے بغیر یہ بیان سامنے آیا ہے۔ پناہ گزین ایجنسی کے سربراہ فلپو گرانڈی سے ملاقات میں کہا پناہ گزینوں کو بہتر زندگی دیں گے۔ ادھر روس لڑاکا طیاروں نے صوبے دیر الزور میں فضائی حملے کئے۔ متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
شام میں داعش کا فوجی اڈے پر حملہ،14 اہلکار ہلاک
Jan 31, 2017