پٹرولیم مصنوعات میں 16.71 روپے لٹر تک اضافہ کی منصوبہ بندی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے 71 پیسے فی لٹر تک اضافے کی منصوبہ بندی کر لی گئی۔ حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی جس میں ہائی سپیڈ ڈیزل 4روپے 29 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 16 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 16 روپے 71 پیسے فی لٹر اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل 12 روپے 53 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے اوگرا نے ایچ او بی سی 12 روپے 47 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کر دی ہے ۔ اوگرا کی سفارشات پر حکومت آج فیصلہ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...