لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن پولیس نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس دوبارہ کھولنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کیس دوبارہ کھلوانا چاہتا ہے تو ٹھوس شواہد پیش کرے حکومت پاکستان نے ایم کیو ایم کے بانی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے پر برطانیہ سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیس دوبارہ کھلوانے کیلئے برطانیہ سے رابطہ کیا تھا۔ وزارت داخلہ نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر رہا تھا منی لانڈرنگ کیس دوبارہ کھولا جائے، تحقیقات کے دوران برطانیہ میں جو شواہد ملے وہ بھی شیئر کئے جائیں۔ واضح رہے برطانیہ میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس 3 مہینے پہلے ختم کیا گیا تھا۔
لندن پولیس