ویانا(رائٹرز) آسٹریا میں عوامی مقامات پر برقعہ پہننے پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا۔ حکومتی اتحاد نے پیر کے روز مختلف شعبوں کی پالیسیوں کو ایک پیکیج کا اعلان کیا۔ وسطی بائیں بازو کی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی چانسلر کرسٹن کرن نے سیاسی مقبولیت حاصل کرنے کیلئے اور انتہائی دائیں بازو کی فریڈم پارٹی کے مقبولیت کم کرنے کیلئے قدامت پرست اتحادی کے ساتھ معاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہم ایک کھلا معاشرہ ہیں جس میں کھلے رابطوں کی اجازت ہے۔ آسٹریا میں الیکشن اگلے سال ہونگے۔ عوامی مقامات پر پورے جسم کو ڈھانپنا اس میں رکاوٹ ہے اسلئے اس پر پابندی لگائی جائیگی۔ واضح رہے آسٹریا میں لگ بھگ 6 لاکھ مسلمان آباد ہیں اور کل آبادی 87لاکھ ہے۔