لاکھوں کی وارداتیں ٹیکسی ڈرائیور کی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی جوابی کارروائی میں خودماراگیا

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ راوی روڈ کے علاقہ میں ڈاکوئوں اورٹیکسی ڈرائیورکے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 35 سالہ ٹیکسی ڈرائیور جبکہ دو ڈاکو زخمی ہوگئے۔ ایک ڈاکو گرفتار جبکہ دوسرافرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گجر پورہ چائنہ سکیم کا رہائشی 35 سالہ یوسف ٹیکسی ڈرائیور ٹھوکر نیاز بیگ سے ایک فیملی بٹھا کر راوی روڈ پہنچا۔ جیسے ہی فیملی اپنے گھر کے باہر ٹیکسی سے اترنے لگی تو اس دوران 2 ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا اور انہیںلوٹنے لگے جس پر ڈرائیور یوسف نے گاڑی میں اپنے پستول سے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے جبکہ ڈاکوئوں کی جوابی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور یوسف موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک زخمی ڈاکوگرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرازخمی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ زخمی گرفتار ڈاکوکا نام عثمان ہے۔ پولیس نے اسکی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی ہے۔ اسلام پورہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار2 ڈاکوئوں نے سنت نگر کے رہائشی لاہور ہائیکورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار جوڈیشل رئیس الزمان کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 18ہزار روپے اورموبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ڈاکوؤں نے شیر ا کو ٹ کے علا قہ میں یو سف کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ ،گجر پورہ کے علا قہ میںطاہر کے گھر سے 4 لاکھ 20ہزارروپے ،کو ٹ لکھپت کے علا قہ میں جہانگیر کے گھر سے 2لا کھ 80ہزارروپے،مصطفی ٹا ئو ن میںفا روق کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی زیورات اور دیگر سامان،،غازی آباد میں آفتاب اور اس کی فیملی سے 63ہزار اور موبائل فون، مناواں کے علا قہ میں عظیم سے 50ہزار اور موبائل فون،اقبال ٹائون میں شہزاد سے 30ہزار اور موبائل فون،سبزہ زارمیںنعما ن سے 25ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے غا زی آباد سے ظہیر،با دامی با غ سے اویس،سو ل لا ئنز م سے رضاکی گاڑیاں جبکہ بھا ٹی گیٹ سے وقا ص،ما ڈل ٹائون سے حمز ہ، شیراکوٹ سے اصغر،شا ہد رہ سے اقبال،فیصل ٹاؤن سے قدیر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...