گوجرانوالہ: تشدد سے زخمی ڈرائیور کا سب انسپکٹر سے راضی نامہ‘ عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا‘ ملزم کی ضمانت منظور

Jan 31, 2017

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) رکشہ ڈرائیور کو بہیمانہ تشدد کا نشا نہ بنا نے کے مقدمہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔ ڈرائیور نے ملزم سب انسپکٹر کے حق میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سیالکوٹ روڈ پر چاند گا ڑی کی کیری ڈبہ سے ٹکر ہو جانے پر تھانہ صدر وزیر آباد میں تعینات سب انسپکٹر سمیع اللہ نے رکشہ ڈرائیور چاند کو وحشیانہ تشدد کا نشا نہ بنایا تھا جس پر ملزم سب انسپکٹر کو معطل کر نے کے بعد تھانہ سیٹلائٹ ٹائون میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ رکشہ ڈرائیور نے جوڈیشل مجسٹریٹ مرضیہ علی کی عدالت میں راضی نامہ جمع کرواتے ہوئے بیان دیا ہے اس کا ملزم کے ساتھ راضی نامہ ہو گیا ہے۔ اس کی ضمانت ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم ملزم اس مقدمہ میں 3 فروری تک عبوری ضمانت پر ہے۔ عدالت نے ملزم سمیع اللہ کی خلاف تھانہ جنا ح روڈ کے سنگین نتائج کی دھمکیوں کے مقدمہ میں بھی سب انسپکٹر سمیع اللہ کی 50 ہزار کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی۔ اس مقدمہ میں ملزم کو عدالت نے چودہ روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا۔

مزیدخبریں