برآمدی شعبوں کی مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے پر غور کررہے ہیں: خرم دستگیر

Jan 31, 2017

لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر صنعت تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں چاول سمیت دیگر برآمدی شعبوں کے لئے مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے پر غور کر رہی ہے بہت جلد اس بارے میں خوس خبری ملے گی ۔انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(ریپ) پاکستان کی جانب سے انکے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر ریپ کے چیرمین محمود باقی نے بھی خطاب کیا۔ وفاقی وزیر نے رائس ایکسپورٹرز پر زور دیا کہ وہ چاول کی برانڈنگ کریں تاکہ عالمی منڈی میں بھارت کا مقابلہ کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ 2013کے مقابلے میں 2016بڑی کامیابیوں کا سال رہا ۔

مزیدخبریں