اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 3کھرب 63 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کے لئے 7ارب 94کروڑ ‘ عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 49ارب 24کروڑ‘ ایرا کے لئے 10ارب ‘ پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے 20ارب ‘ سیفران فاٹا کے لئے 8 ارب 69 کروڑ ‘ گلگت بلتستان بلاک کے لئے 4 ارب 74کروڑ ‘ اے جے کے بلاک کے لئے 12ارب 58 کروڑ ‘ واپڈا پاور سیکٹر کے لئے 60 ارب 26 کروڑ ‘ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے ایک کھرب 11ارب 41کروڑ ‘ ملک میں صحت کی سہولیات بہتربنانے کے لئے 9ارب 75کروڑ ‘ داخلہ ڈویژن کے لئے 9ارب 43کروڑ ‘ پاکستان اٹامک انرجی کمشن کے لئے 12 ارب 66کروڑ ‘ ہائی ایجوکیشن کمشن کے لئے 8ارب 54کروڑ ‘ کیڈ ڈویژن کے لئے ایک ارب 86کروڑ ‘ کامرس ڈویژن کے لئے 40کروڑ ‘ فنانس ڈویژن کے لئے 2ارب 34کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔
مختلف وزارتوں‘ ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3کھرب 63 ارب روپے جاری
Jan 31, 2017