اڈیالہ میں بہاولپور کے قیدی نے 3 بار نواز شریف کی میزبانی کی، منی لانڈرنگ کیس میں گواہی دینا چاہتا ہے: طارق بشیر کا اسمبلی میں دعویٰ

Jan 31, 2017

اسلام آباد(آئی این پی) ق لیگ کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے قومی اسمبلی میں دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل کا ایک قیدی منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ میں گواہی دینا چاہتا ہے۔ یہ قیدی بہاولپور میںتین بار نوازشریف کا میزبان رہ چکا ہے، کیا ہم کرپٹ لوگوں کیلئے نعرے مارنے کیلئے پیدا ہوئے ہیں۔ حکومتی جماعت کے 4ارکان کے نام دیتا ہوں، ان سے قرآن پاک پر حلف لے لیں اسطرح بھی اصل چہرہ بے نقاب کیا جائیگا۔ نوازشریف کیخلاف تحریک استحقاق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ان معاملات پر بلیک اینڈ وائٹ فیصلہ ہوا تو یہ سب کال کوٹھڑی میں بہہ گئے۔ چیلنج کرتا ہوں شریف خاندان کی دبئی سٹیل مل کو خسارہ ہوا تھا، ہمارے پاس ریکارڈ موجود ہے، کیا ایف بی آر اور نیب نواز شریف کو پکڑ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں