سری لنکن ماہرین ٹیوٹا کے15 اساتذہ اور 3 ہزار نوجوانوں کو تربیت دینگے: عرفان قیصر شیخ

لاہور (سٹاف رپورٹر) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)پنجاب کوسٹی اینڈ گلڈز 15ماہر غیر ملکی ماسٹر ٹرینرزفراہم کرے گی سری لنکن ماہرین ٹیوٹا کے 15اساتذہ اور3ہزار نوجوانوں کو ہاسپٹیلیٹی سیکٹر میںلاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں تربیت دینگے ۔ان خیالات کا اظہارعرفان قیصر نے سٹی اینڈ گلڈز کے ساتھ سمجھوتے پر دستخطوں کے موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سمجھوتے پر چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اور ریجنل ڈائریکٹر سٹی اینڈ گلڈز مفتی ہاشم نے گزشتہ روز ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں دستخط کئے۔ سری لنکن ماہرین آئندہ ماہ کے آخری ہفتے لاہور پہنچ جائیں گے جو6ماہ دورانیہ کی جدید تربیت فراہم کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...