پانامہ کیس سے متعلق نیوز چینلز پر تبصرے اور تجزیئے پیش کرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Jan 31, 2017

لاہور(وقائع نگار خصوصی) پانامہ کیس سے متعلق نیوز چینلز پر تبصرے اور تجزیے پیش کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار ناصر جوئیہ نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا قوانین اور قواعد وضوابط کے مطابق عدالت میں زیر سماعت کسی بھی مقدمے کو لیکر نیوز چینلز پر کوئی تبصرہ یا تجزیہ نہیں کیا جاسکتا لیکن پانامہ کیس پر نیوز چینلز پر تبصرے اور تجزیے کئے جا رہے ہیں۔ اس معاملے پر پیمرا بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ پیمرا کو نیوز چینلز پر پانامہ کیس سے متعلق تبصروں اور تجزیوں پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے ۔

مزیدخبریں