طائف میں جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں جے یو آئی ف کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے حرمین شریفین کے دفاع کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ، پاکستانی حکومت اور افواجِ پاکستان حرمین شریفین پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ فضل الرحمان نے کارکنانِ اورپاکستانی کمیونٹی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مملکتِ سعودی عرب کے قوانین کے مطابق بھرپور طریقے سے کمیونٹی کی خدمت سرانجام دیں۔ اجلاس سے حافظ ذاکر جذبی نے سعودی عرب میں جمعیت علماء اسلام کی تنظیم سازی پر تفصیل سےروشنی ڈالی اور مرکزی الیکشن کے انعقاد کو مکمل کرنے کا اعلان کیا۔
پاکستانی افواج، حکومت اور قوم کسی صورت بھی حرمین شریفین پرآنچ نہیں آنے دیں گے: مولانا فضل الرحمان
Jan 31, 2017 | 22:10