ہسپتالوں کے ویسٹیج کی تلفی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے انسینیریٹر کے ذریعے کی جائے‘ سیف انجم

خانیوال (خبرنگار ) سیکرٹری ماحولیات پنجاب کیپٹن (ر) سیف انجم نے کہا ہے کہ ہسپتالوںکے ویسٹیج(استعمال شدہ ڈرپس ،سرنجوں پٹیوں،ادویات وٹیکہ جات کی شیشیوں، جراثیم شدہ و بیکار اشیاء اور کوڑا کرکٹ ) کی تلفی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ’’انسینیریٹر‘‘ کے ذریعے کی جائے تاکہ اسکی تلفی پراپر طریقہ سے کر کے لو گوں کو خطرناک اور مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے اچانک معائنے کے دوران کہی۔اس موقع پر اے ڈی سی جی آغا ظہیر عباس شیرازی ، اے ڈی ماحولیات سرفراز انجم ، ایم ایس ڈاکٹر آصف جاوید بھی موجود تھے۔ سیکرٹری ماحولیات پنجاب نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے عمل کا بھی جائزہ لیا انہوں نے ایم ایس کو ہدائت کی کہ وہ ہسپتال کے ویسٹیج کی تلفی کے لئے ’’انسینیریٹر‘‘ کو ہر وقت ورکنگ حالت میں رکھیں تاکہ کوڑا کرکٹ کی تلفی پراپر طریقہ سے کی جاسکے اور ہسپتال کا ماحول صاف ستھرا رہے۔

ای پیپر دی نیشن