کراچی (خصوصی رپو رٹر ) کراچی پریس کلب کے باہر سندھ ریزرو پولیس کے برطرف اہلکاروں نے احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا، احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی سندھ کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے اظہار یکجہتی کے طور پر دھرنے میں شرکت کی اور برطرف ملازمین کی جدوجہد میں ساتھ دینے کا اعلان کیا، اس موقعے پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عوام کو روزگار دیکر چھیننا ریاست کی ناکامی ہے، سندھ حکومت نے پولیس اہلکاروں کو ٹرینگ دینے کے بعد چار سال تک ڈیوٹی لے اور اب ان کو نوکریوں سے نکال دیا ہے جس کے بعد یہ ملازمین فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں، انہوں ںے کہا پورے ملک میں مظلوموں کی آواز کوئی سننے والا نہیں ہے، یہاں لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے جبکہ عوام حق مانگنے سڑکوں پر نہ آئے ان کو حق نہیں دیا جاتا ہے ، ریاست عوام کو ان کے حقوق دینے میں مکمل ناکام گئی ہے۔